• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

16 لاکھ 81 ہزار میٹرک ٹن گندم پاکستان پہنچ چکی، وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی


وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے مطابق سرکاری اور نجی سطح پر درآمد کی جانے والی 16 لاکھ 81 ہزار میٹرک ٹن گندم پاکستان پہنچ چکی ہے، صوبوں کی طرف سے سرکاری گندم کی ریلز کے بعد مقامی سطح پر آٹے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان برقرار ہے۔

ترجمان وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے مطابق گندم کی نجی اور سرکاری سطح پر درآمد جاری ہے اور ابھی تک 16 لاکھ 81 ہزار میٹرک ٹن گندم پاکستان پہنچ چکی ہے۔


ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت سرکاری سطح پر 38 لاکھ 65 ہزار ٹن گندم کے ذخائر موجود ہیں، مقامی سطح پر سرکاری گندم کی ریلز سے آٹے کی قیمتوں میں کمی آئی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان برقرار ہے۔

تازہ ترین