• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل پاکستان میں کورونا وائرس سے 67 اموات ہوئیں، وزیراعظم عمران خان


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کل پاکستان میں کورونا وائرس سے 67 اموات ہوئی ہیں۔

وفاقی کابنیہ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ ایک دن میں وبائی مرض سے اموات کی تعداد 67 تک پہنچ چکی ہے، ایسے میں جلسے اور جلوس کرنا جانوں سے کھیلنے کے برابر ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے باوجود عوامی اجتماعات کرنا عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ملک کو سنجیدہ فیصلوں اور رویوں کی ضرورت ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس کی حالیہ صورتحال کے باعث محکمہ ہیلتھ اور اسپتالوں کو انتہائی دباؤ کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر عالمی وبائی مرض کا پھیلاؤ روکنا ہے۔

تازہ ترین