• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان چین کے تمام قومی مسائل پر اس کی حمایت کرتا ہے، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے تمام قومی مسائل پر چین کی حمایت کرتا ہے۔ چینی وزیردفاع نے چینی صدر اور وزیراعظم کا نیک خواہشات کاپیغام پہنچایا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے چین کے وزیر قومی دفاع سے ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاک چین اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا۔ 


ان کا کہنا تھا کہ پاک چین اعتماد کی بنیاد ہر آزمائش میں تعاون کی شراکت میں بندھے ہیں۔ پاکستان ون چائنا پالیسی پر پوری طرح کاربند ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے تمام قومی مسائل پر اس کی حمایت کرتا ہے۔

چینی وزیردفاع نے چینی صدر اور وزیراعظم کا نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ اُن کا کہنا تھا کہ چین کی قیادت پاکستان سے تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتی ہے۔

وزیراعظم نے کورونا سے نمٹنے کے لیے امداد دینے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر پر چین کی حمایت کے اصولی موقف کو سراہا۔

وزیراعظم نے بھارت کے 5 اگست کے یکطرفہ اقدام کے خلاف بھی چین کی حمایت کو سراہا اور آر ایس ایس اور بے جے پی کے سنگین خطرے کو بھی اجاگر کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین تعلقات خطے اور اس کے باہر امن و استحکام کیلیے اہم ہیں، چیلنجز اور خطرات سے نمٹنے کیلیے اسٹریٹیجک کمیونیکیشن، رابطے مزید گہرے کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین