• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرا بیلگیچ کی نئی وڈیو کلپ مداحوں میں مقبول

ترک اداکارہ اسرا بیلگیچ جو کہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں انہوں نے اپنی وڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کی جسے بےحد پسند کیا جا رہا ہے۔

دُنیا بھر میں مقبول شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی اداکارہ اسرا بیلگیچ نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ سیکنڈز کی وڈیو شیئر کی جو انکے مداحوں کو بھا گئی۔


دلکش اور خوبصورت لباس میں ملبوس اداکارہ وڈیو میں اپنے بالوں کو پھونک مار کر چہرے سے ہٹا رہی ہیں۔ اسرا بیلگیچ کے اکاؤنٹ پر اس وڈیو کو کچھ ہی گھنٹوں میں تقریباً14 لاکھ مرتبہ دیکھا گیا اور کمنٹس سیکشن میں ان کے چاہنے والوں نے تعریفی پیغامات بھی لکھے۔

گزشتہ روز بھی اسرا بیلگیچ نے اپنی دلکش تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جسے ان کے مداحوں نے خوب پسند کیا تھا اور اس پر ان کے لکس کی تعریف بھی کی تھی۔

تازہ ترین