• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’قلی نمبر1‘ کے سیٹ پر ورون کیوجہ سے سر ڈیوڈ نے مجھ پر غصہ کیا، سارہ علی خان

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کی اداکارہ سارہ علی خان اداکار ورون دھون کے ساتھ فلم ’قلی نمبر ون‘ کے ری میک میں جلوہ گر ہوں گی۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ فلم کے سیٹ پر ورون دھون کی وجہ سے ان پر ہدایت کار ڈیوڈ دھون نے غصہ کیا۔خیال رہے ڈیوڈ دھون نے ہی اصل ’قلی نمبرون‘ فلم کی ہدایت کاری کی تھی جس میں کرشمہ کپور اور گووندا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔حال ہی میں منعقد فلم کی ایک لانچگ ایونٹ کے دوران سارہ نے کہا کہ ہم فلم کی شوٹنگ پر تھے جب ڈیوڈ سر مجھ سے ناراض ہوگئے اورمجھ پر چلائے بھی، جب کہ میں اپنے شاٹ کے لیے تیار تھی مجھے اپنے لباس پر کچھ ٹیگ کرنا تھا جس میں وقت لگ رہا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ورون دھون وین کے اندر لباس کے بارے میں بات کر رہا تھا اور ڈیوڈ سر دراصل ورون کی وجہ سے پریشان ہوئے کیونکہ ورون کی وجہ سے ہی فلم کی شوٹنگ میں تاخیر ہورہی تھی۔ تو درحقیقت ڈیوڈ دھون ورون دھون کی وجہ سے غصے میں آئے جو کہ انہوں نے مجھ پر اتارا۔ یہ تھوڑا مسئلہ تھا لیکن اب سب اچھا ہے۔ ایک دوسرے انٹرویو میں سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ وہ سکرین پر فلموں میں کم وقت ملنے سے پریشان نہیں ہیں کیونکہ کچھ آرٹسٹوں کے ساتھ کام کرنا اعزاز کی بات ہے۔’جب آپ رنویر اور ورون جیسے لوگوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں تو آپ کی اوقات نہیں ہوتی کہ آپ اس کا موازنہ کریں۔‘’آپ صرف شکر گزار ہوتے ہیں کہ روہت، ڈیوڈ سر، رنویر اور ورون جیسے لوگ آپ کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ تب آپ کچھ اور سوچنا سمجھنا نہیں چاہتے۔قلی نمبر ون کے ری میک میں پریش راول، راجپال یادیو اور جونی لیور بھی شامل ہیں۔ سارہ کو آخری بار امتیاز علی کی ’محبت آج کل‘ کے ری میک میں دیکھا گیا تھا ، اور جلد ہی وہ فلم ’اترنگی رے‘ میں نظر آئیں گی۔ورون کی آخری فلم ’سٹریٹ ڈانسر 3D‘ تھی۔ فلم ’قلی نمبر1‘ 25 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

تازہ ترین