• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیاتی خلاف ورزی پر جرمانے، شہر میں 22 فیصد گاڑیاں دھواں دیتی ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ(سیپا) کی جانب سے گزشتہ دو ماہ کے دوران شہر کے مختلف مصروف مقامات و شاہراہوں پر کی جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران بائیس فیصد گاڑیاں صوبائی ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزی کرتی پائی گئیں جن پر ٹریفک پولیس کے توسط سے موقع پر ہی جرمانہ عائد کردیا گیا۔گاڑیوں کی ماحولیاتی نگرانی کے انچارج انجینئر صدا بخش کی سربراہی میں سیپا کی ٹیموں نے کراچی کے تمام اضلاع میں اکتوبر اور نومبر میں کل 729چھوٹی بڑی گاڑیوں بشمول، بسوں، کاروں، ویگنوں، رکشوں، ٹرکوں، ٹرالروں اور سوزوکیوں کی ماحولیاتی جانچ پڑتال کی جن میں سے 161 گاڑیاں سندھ کے ماحولیاتی معیارات سے زائد دھواں دیتی پائی گئیں۔ جن مقامات پر گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی ان میں جیل چورنگی، گرومندر، ڈرگ روڈ، ڈاک خانہ، نیپا چورنگی، کلفٹن، تین ہٹی، کے ڈی اے چورنگی، کریم آباد اور قیوم آباد شامل ہیں۔

تازہ ترین