• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا میں بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگیا، کرسٹین ایش بیکر

ویانا(نمائندہ جنگ) آسٹرین وزیر محنت کرسٹین ایش بیکر نےپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوروناکے باعث آسٹریا میں بے روزگاری میں مذید اضافہ ہواہے،لاک ڈاؤن کے باعث آسٹریا کی معیشت خطرہ میں ہے ، لو گ ملازمتوں کے خاتمہ کے حوالے سے خوفزدہ ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اب بھی غیر معمولی حالات کا سامنا کررہے ہیں ۔کورونا بحران کے باعث مذید 91ہزار افراد بے روزگار ہوچکے ہیں ۔وبائی بیماری نے عالمی معیشت پر گہرے نقوش چھوڑے ہیں ۔روزگار کی منڈی پر اس کے خطرناک اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔ اس وقت ملک میں 457000افراد بے روزگار ہیں۔بے روزگاری کی شرح پچھلے سال 7.4تھی جو اضافہ کے بعد اب 9.5ہوگئی ہے۔ کمپنیاں اپنے ملازمین کو نکالنے کے بجائے قلیل وقت کی ملازمتوں کی پیش کش کریں۔
تازہ ترین