• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی ناردرن گیس کمپنی کی صارفین کیلئے نئی پالیسی ،نام تبدیل کروانے پر 5700روپے اضافی ادا کرنا ہونگے

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صارفین کے لئے نئی پالیسی وضع کی ہے جس کے تحت کنکشن کیلئے نام تبدیل کروانے پر 5700 روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے۔ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے نام تبدیل کروانے کیلئے 1200 روپے کا ای اسٹام پیپر پر حلف نامہ لازمی قرار دیدیا جبکہ صارفین کو 4500 روپے فیس کی مد میں اضافی ادائیگی کرنا ہونگے۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی نئے کنکشن کیلئے 6000 روپے کا ڈیمانڈ نوٹس جاری کرتی ہے جبکہ نام کی تبدیلی کیلئے ایک بار پھر صارفین کو ہزاروں روپے کی ادائیگی کرنا ہو گی۔ذرائع نے بتایا کہ کمپنی میں نام تبدیل کروانے کے سب سے زیادہ کیس ہربنس پورہ دفتر میں رپورٹ ہوئے، ٹھیکیداری نظام کی وجہ سے ایک صارف کے نام پر متعدد کنکشن لگائے گئے، بعض صارفین کے پاس ٹھیکیدار کی درخواست پر لگنے والے کنکشن کے کوائف موجود نہیں، کوائف نہ ہونے کی وجہ سے صارفین ایک بار پھر ٹھیکیداروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیئے گئے ہیں۔
تازہ ترین