• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھ یاتری پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے واپس چلے گئے

لاہور (وقائع نگار خصوصی) بابا گورو نانک کے 551ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے آئے602 سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پیدل واپس روانہ ہوگئے، اس موقع پر انہوں نے پاکستان سے محبت کا والہانہ اظہار کیا اور پاکستان زندہ باد ،عمران خان زندہ باد اور سکھ مسلم دوستی زندہ باد کے نعرے لگائے۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمدکی جانب سے بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز طارق وزیر نے یاتریوں کو خصوصی تحائف اور گلدستے پیش کر کے الوداع کیا۔اس موقع پرپاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار ستونت سنگھ ،جنرل سیکرٹری سردار امیر سنگھ ،ڈپٹی سیکرٹری فراز عباس ،تسلیم اعوان و دیگرموجود تھے۔ ترجمان بورڈ عامر حسین ہاشمی کے مطابق سکھ پارٹی لیڈر سردار امرجیت سنگھ نے واہگہ بارڈر پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں بہت عزت دی گئی۔ ہم حکومت پاکستان اور ٹرسٹ بورڈ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے مشکل حالات میں بہترین انتظامات کئے۔خواتین نے بھی انتظامات کی تعریف کی ۔
تازہ ترین