• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی لاہور کا اجلاس، زون نگرانوں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل

لاہور ( نمائندہ خصوصی)جے یو آئی لاہور شہر کی مجلس عاملہ نے 13دسمبر کے جلسے کی کامیابی کے لیئے زون نگرانوں پر مشتمل مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دیں جس میں یوسی سطح پر عوام کو دعوت دینے کے لیئے کارنر میٹنگز منعقد کی جائیں گی جے یو آئی لاہور شہر کی مجلس عاملہ اور زون نگرانوں کا مشترکہ اجلاس محمد افضل خان کی صدارت میں جامع مسجد تلوار والی میں منعقد ہوا ، اجلاس میں کہا گیا کہ موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کا تباہ کر دی ہے مجلس عاملہ نے لاہور سٹی کے دس زون میں تحفظ آئین پاکستان کے عنوان پر پروگرام کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے مجلس عاملہ نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے اگر وہ عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی تو اپنی ناکامی کو قبول کرتے ہوئے مستعفی ہوجائے۔
تازہ ترین