• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ فشریز کے زیر اہتمام فش فیسٹیول

لاہور(خبر نگار)محکمہ فشریز کے زیر اہتمام ٹولینٹن مارکیٹ شادمان، لاہور میں فش فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔اس فیسٹیول میں فش سے متعلق آگاہی، فش پروسیسنگ، میرین فش ورائٹی، گفٹ تلاپیہ، کیٹ فش، جھینگہ، پام فلیٹ فش، فش کوکنگ کے مختلف طریقہ جات،میرینیٹڈ فش وغیرہ پر بات کی گئی۔اس تقریب میں ایکس ڈائریکٹر جنرل فشریز، پنجاب افتخار قریشی اور ڈائریکٹر جنرل فشریز، پنجاب ڈاکٹر سکندر حیات بھی موجود تھے۔اس فیسٹیول میں مختلف فش ریسپیز کے متعلق بتایا گیا اور کوکنگ کے مختلف مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا اور پہلی، دوسری، تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں ڈائریکٹر جنرل فشریز، پنجاب ڈاکٹر سکندر حیات نے انعامات تقسیم کیے۔
تازہ ترین