• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل کمیٹی کے قیام سے کچلاک میں صفائی کا مسئلہ حل ہوگا‘نعیم بازئی

کوئٹہ(پ ر) صوبائی مشیر اایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر کے حوالے سے صوبے کا پہلے نمبر پر ہے۔ آئندہ سالوں میں عوام کا کوئی حل طلب مسئلہ باقی نہیں رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفود اور اسسٹنٹ کمشنر کچلاک اویس بھٹی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں کچلاک میں صفائی کے مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی اب کچلاک میں میونسپل کمیٹی کے قیام کے بعد صفائی کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل ہو جائے گا اور روزانہ کی بنیاد پر صفائی کا سلسلہ جاری ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مفتی محمود ہسپتال میں ایمرجنسی میں آنے والوں مریضوں کیلئے آپریشن تھیڑ میں سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ کچلاک بازار میں ہیوی ٹریفک کی وجہ سے عوام کو مشکلات در پیش ہیں حالانکہ شہر کی مغربی اور مشرقی جانب ہیوی ٹریفک کیلئے بائی پاس تعمیر کئے گئے ہیں مگر اس کے باوجود بازار میں ہمیشہ ٹریفک جام رہتا ہے اس لئے ہیوی ٹریفک کو بائی پاس استعمال کرنا چاہئے۔
تازہ ترین