• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں نے نوکریوں کانہیں بیروزگارکرنیکا وعدہ کیا تھا‘جمعیت ن

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستار چشتی ،سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ ودیگر نے کہا ہے کہ حکومت کے تمام دعوے کھوکھلے نعرے ثابت ہو رہے ہیں۔ایک کروڑ نوکریوں کاجھانسہ دینے والے کی زبان پھسل چکی تھی اصل میں وہ ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کاوعدہ قوم سے کررہا تھا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے جووعدہ کیاتھا کہ اگر ان کی حکومت آئی تو سٹیل مل کواپنے پائوں پر کھڑا کریں گے اور اسے ہم خود چلائیں گے اور نجکاری کرنے نہیں دینگے مگر افسوس وہاں سے ہزاروں سے ملازمین کو فارغ کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اداروں کی اصلاح اور کرپشن سے نمٹنے کی بجائے ہزاروں ملازمین کو فارغ کیا جا رہا ہے ماضی میں بھی پاکستان سٹیل ملز کرپشن اور مشکلات کا شکار رہی اور حکومتوں نے اس ادارے کا حل ڈھونڈنے کی بجائے اسے بند رکھا اور موجودہ حکومت ان سے ایک قدم آگے بڑھ کرملازمین کوملازمت سے برخاستگی کا پروانہ تھما دیا جو ملازمین کے معاشی قتل کے مترادف ہے ۔
تازہ ترین