• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظر بندی کے احکامات معطل ہونے پر لیگی رہنماؤں کو رہا کردیا گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) نظر بندی کے احکامات معطل ہونے پر گزشتہ روز سنٹرل جیل سے مختلف لیگی رہنماؤں کو رہا کر دیا گیا۔ سنٹرل جیل سے رہائی شام چھ بجے عمل میں لائی گئی، رہا ہونے والے کارکنان کا مرکزی رہنما مسلم لیگ ن مخدوم جاوید ہاشمی نے استقبال کیا۔ اس موقع پر رہا ہونے والوں پر پھولوں کی برسات کردی گئی جبکہ حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما ملک انور علی، رانا محمودالحسن، رانا شاہدالحسن، ملک آصف رفیق رجوانہ، عثمان خان بابر، ملک اعجاز احمد رجوانہ، ظفر قدری سمیت دیگر وکلاء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ رہنماؤں نے حکومت کیخلاف نعرے بازی کی بعد ازاں مختلف گاڑیوں پر گھروں کو روانہ ہوگئے۔
تازہ ترین