• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت کے انتظامی افسر کا دیہی و بنیادی مراکز صحت کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک نے بنیادی مراکز صحت عباس پور، ڈمرہ، ملاں فقیر، بدھلہ سنت، کوٹھے والا، چک 10/t، ٹاٹے پور اور رورل ہیلتھ سنٹر قادر پور راں کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے بنیادی مرکز صحت ملتان فقیر کی لیڈی ڈاکٹر منیبہ اور کوٹھے والا کے ڈاکٹر عباس قاضی کو ڈیوٹی سے غیرحاضر ہونے پر شوکاز نوٹس دیا جبکہ ڈیلیوری ٹارگٹ پورا ناہونے پر مرکز صحت لوٹھر والا کو وارننگ دی۔ انہوں نے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات، مفت ادویات کی فراہمی سمیت دیگر امور کو تسلی بخش قرار دیا۔
تازہ ترین