• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی ایڈز ڈے پر کمشنر آفس میں 150 خواجہ سراؤں میں راشن تقسیم

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) حکومت پنجاب اور اقوام متحدہ ترقیاتی ادارے کے تعاون سے عالمی ایڈز ڈے کے موقع پر کمشنر ملتان آفس میں 150 خواجہ سراؤں میں راشن تقسیم کیا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن اختر محمود نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے خواجہ سراؤں کو معاشی تنگی کا سامنا ہے، خواجہ سراؤں میں ایچ آئی وی ایڈز کے بڑھنے کی وجوہات اور ان کا تدارک ضروری ہے، پاکستان کا آئین ہر شخص کو باعزت زندگی گزارنے کی ضمانت دیتا ہے، کورونا کے پھیلائو کے باعث نامناسب حالات سے شدید متاثرہ طبقے کی امداد ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، ایڈز سے مرد و خواتین بھی متاثر ہو رہے، جبکہ نشہ کے عادی افراد اور خواجہ سرائوں میں ایڈز کی شرح زیادہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ سرا کے حقوق قانونی بل پاس کروا لینا، شناختی کارڈز وغیرہ جیسے اقدامات ان کی مسلسل جدوجہد کی کامیابی کی جانب قابل تحسین اقدام ہیں، اس موقع پر سائیکالوجسٹ کی جانب سے خواجہ سرائوں کو ایڈز اور کورونا سے متعلق آگہی دی گئی۔
تازہ ترین