• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی خاتون رہنما قربان فاطمہ کا کڈنی سینٹر کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی خواتین ونگ جنوبی پنجاب کی جنرل سیکرٹری قربان فاطمہ نے کہا ہے کہ عوام کو معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ صحت انصاف کارڈ سے ملک بھر کا ایک خاص طبقہ جو علاج و معالجہ کی استدعا نہیں رکھتا، وہ مستفید ہوگا۔ عوام کو صحت ‘ علاج معالجے اور دوائیوں کی فراہمی بذریعہ صحت انصاف کارڈ ہماری حکومت کا ایک قابل ذکر کارنامہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کڈنی سینٹر ملتان کے دورہ کے دوران ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر علی عمران زیدی سے ملاقات اور مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین