• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرمت نہ ہونے پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنیکے 100سے زائد کنٹینرز تباہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے 100 سے زائد کنٹینرز احتیاطی تدابیر اور مرمت نہ ہونے کے باعث تباہ ہو کر رہ گئے، کنٹینرز نہ ہونے کے باعث شہر کی سڑکوں اور اہم جگہوں پر کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے ہیں، کروڑوں روپے کے فنڈز موجود ہونے کے باوجود کمپنی کے آفیسران نے کنٹینرز کی مرمت میں دلچسپی لینا چھوڑ دی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں چھوٹے بڑے 200 سے زائد کنٹینرز موجود ہیں جن کو سڑکوں اور اہم جگہوں پر رکھ کر کوڑا اکھٹا کیا جاتا ہے لیکن گذشتہ چھ ماہ سے کنٹینرز کی مرمت نہ ہونے کے باعث 100سے زائد کنٹینرز تباہ ہو کر رہ گئے ہیں۔
تازہ ترین