• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پھندو میں بجلی چوری کیخلاف آپریشن‘5افراد گرفتار

پشاور(نیوز ڈیسک) اطلاعات کے مطابق پیسکو نے بجلی چوری کے خلاف مہم میں تیزی لاتے ہوئے علاقہ پھندو‘ ڈنڈو پل اور ملحقہ دیگر علاقہ جات میں گرینڈ آپریشن کیا ہے ۔ آپریشن میں پیسکو ٹیموں کے ساتھ پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی ۔ آپریشن میں خاص طور پر بھٹہ خشت میں ہونے والی بجلی چوری کو ٹارگٹ کیا گیا ۔ آپریشن کے دوران ایک ٹرانسفارمر اتارا گیا جبکہ ایک ٹرانسفارمر کو منقطع کردیا گیا ۔ اسکے علاؤہ سو سے زائد کنڈے ڈسٹریبیوشن لائنوں سے ہٹائے گئے اور پانچ افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی جبکہ 132000روپے رکوری بھی کی گئی۔ آپریشن کی نگرانی ایکسیئن سٹی رورل ڈویژن محمد ریاض کررہے تھے جبکہ متعلقہ ایس ڈی او اور پیسکو سٹاف بھی ہمراہ تھا ۔ ایکسیئن سٹی رورل نے تمام بجلی چوروں اورنادہندگان کو خبردار کیا ہے کہ اب تمام بجلی چوروں کے خلاف بلا تفریق آپریشن کیا جائے گا اور کسی کو بھی اس قومی دولت کو لوٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے عوام خاص طور پر علاقہ مشران سے اپیل کی کہ اس مہم میں انکا ساتھ دیں۔تاکہ اس علاقہ سے کنڈوں کا خاتمہ کرکے اس کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے نجات دلائی جاسکے۔
تازہ ترین