• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئس بیرون ملک سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت پر رہائی

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اکرام اللہ پر مشتمل بینچ نے دو کلو گرام آئس بیرون ملک سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کردیئے۔ ملزم کیجانب سے کیس کی پیروی دانیال اسد چمکنی ایڈوکیٹ نے کی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم یاسر پر الزام تھا کہ اس نے دو کلوآئس بیرون ملک سمگل کرنےکی کوشش کی تھی جسے باچا خان ائیر پورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں نے گرفتار کرلیا۔ دوران سماعت ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے نئے قانون کے مطابق اے این ایف کا اختیار ختم کیا ہے تو کس طرح وہ لوگوں سے منشیات برآمد کرکے مقدمات درج کررہی ہے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ یہ اختیار اب پولیس کو دیا گیا ہے لہذا ملزم کی گرفتاری غیرآئینی اور غیرقانونی ہے۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کر دیئے۔
تازہ ترین