ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ لاڑکانہ ریجن کے انچارج سید ممتاز شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ حکومت سندھ کے ترجمان، ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ (سیپا) نعیم احمد مغل کی خصوصی ہدایت پر شکارپور میں رائس ملوں کا اچانک دورہ کیا۔
اس دوران سید ممتاز شاہ کی جانب سے فضائی آلودگی کا باعث بننے والی 4 رائس ملوں کو سیل اور متعدد رائس ملوں کو نوٹس جاری کر کیے گئے۔
اس موقع پر سیپا لاڑکانہ ریجن کے انچارچ سید ممتاز شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ جب تک ان رائس ملوں کو ماحولیاتی قانون 2014ء کے مطابق نہیں چلایا جائے گا یہ ملیں بند رہیں گی۔
اگر یہ رائس ملیں بنا اجازت نامے کے کھلیں گی تو ان کے خلاف ماحولیاتی قانون کے مطابق قانونی چارہ جوئی بھی کی جائے گی۔