• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 سیاسی نابالغ لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں: شہزاد اکبر


وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر کا ملتان میں ہونے والے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے پر کہنا ہے کہ 2 سیاسی نابالغ اپنی ذاتی انا کی خاطرلوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔

‏شہزاد اکبر نے کہا کہ اپوزیشن کاملتان ڈرامہ عوام کو ذاتی مقاصد کی خاطر موذی مرض کےخطرے میں جھونکنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی عوامی مقبولیت کی قلعی گوجرانوالہ، پشاور جلسوں اور گلگت بلتستان (جی بی) الیکشن میں کھل چکی ہے۔

تازہ ترین