• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PDM کے نزدیک انسانی زندگی کی کوئی وقعت نہیں: بزدار

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے نزدیک انسانی زندگی کی کوئی وقعت نہیں۔

لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ راہزنوں کے ٹولے نے کورونا وائرس جیسے قومی چیلنج پر بھی پوائنٹ اسکورنگ کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ جن کے نزدیک انسانی جانوں کی وقعت نہیں، وہ عوامی مسائل کب اور کیسے سمجھ سکتے ہیں؟ اپوزیشن نے ہمیشہ غیر ذمے دارانہ رویہ اختیار کیا۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا ہے کہ ملتان کے باشعور عوام نے اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو آئینہ دکھا دیا ہے۔


وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ڈی ایم مسترد شدہ عناصر کا ہجوم ہے، جس کے پاس کوئی ایجنڈہ نہیں ہے، 11 جماعتیں الٹی بھی ہو جائیںتو وزیرِ اعظم عمران خان جیسے شفاف لیڈر کا مقابلہ نہیں کر سکتیں۔

تازہ ترین