• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: سیّد ارتضیٰ عبّاس نقوی

صفحات: 776،قیمت: 800 روپے

ناشر: جواہر فاؤنڈیشن، ایف-7،رضویہ سوسائٹی، ناظم آباد،کراچی۔

ہمہ وقت تحقیق و تالیف میں مصروف سیّد ارتضیٰ عبّاس نقوی کی شخصیت کے کئی رُوپ ہیں۔ تصنیف و تحقیق کے علاوہ اُن کا ایک میدان فنِ خطابت بھی ہے۔اُردو ادب کی رثائی تاریخ اور تحقیق اُن کا اختصاصی عنوان ہے اور اس ذیل میں وہ ’’جواہر‘‘ کے عنوان سے ایک وقیع ادبی پرچا بھی شایع کرتے ہیں۔ مذہبیات اُن کی زندگی کا ایک جزو ِ لاینفک ہے۔ اُن کی تحقیقی کاوشوں کا اعتراف انتظار حسین اور پروفیسر سحر انصاری جیسی شخصیات نے بھی کیا ہے۔وہ ادبی اور مذہبی عنوانات پر قبل ازیں بھی ضخیم تحقیقی کُتب شایع کرچُکے ہیں ۔ 

زیرِنظر کتاب ’’تاریخِ کوفہ‘‘ سیّد ارتضیٰ عبّاس نقوی کی ایک اور تحقیقی کاوش ہے۔ شہرِ کوفہ اپنی شناخت اور تاریخ رکھتا ہے۔ قدیم تاریخی کُتب میں بھی اس شہر کا ذکر مختلف حوالوں سے ملتا ہے۔ مصنّف نے اس شہر کی تمام تر تاریخی اہمیت اور اس کی نسبت سے شخصیات، واقعات، جغرافیہ اور دیگر تفصیلات کو اُن کی جزئیات سمیت اکیس ابواب میں سمیٹا ہے۔ دینی تاریخ سے دِل چسپی رکھنے والوں کے لیے اس کتاب کے مندرجات معلوماتی ہیں اور ضخامت دیکھتے ہوئے کتاب کی قیمت انتہائی مناسب ہے۔

تازہ ترین