• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعر: جمیل عثمان

صفحات: 240 ،قیمت: 450 روپے

ناشر: میڈیاگرافکس، 997،اے،

سیکٹر11-اے،نارتھ کراچی،کراچی۔

اچھی تحریر خواہ وہ نثر کی صُورت ہو یا شعر کی، قاری کو متاثر ضرور کرتی ہے۔ ’’مِرے لفظ میرے نشید ہیں‘‘ جمیل عثمان کا اوّلین شعری مجموعہ ہے، جو پڑھنے والے کو اپنی طرف متوجّہ کرتا ہے۔ پاکستان سے بہت دُور امریکی فضاؤں میں رہنے والے جمیل عثمان نے غزلیں بھی کہی ہیں اور نظمیں بھی، تاہم جس امر کا انہوں نے بَھرپور خیال رکھا ، وہ یہ ہے کہ اُن کی تمام تر تخلیقات میں مشرق کا رنگ نمایاں ہے،یا یوں کہہ لیں کہ وہ اپنی سوندھی مٹّی کی خوشبو میں ہر پَل مبتلا نظر آتے ہیں۔؎’’زمیں کو خلد بنانے کا خواب دیکھ چُکے…یہ خواب دیکھنے والے سراب دیکھ چُکے‘‘۔وطن سے دُوری کی کیفیت بھی کبھی الفاظ کا لبادہ اوڑھ لیتی ہے؎’’لفظ میں نکہتِ گل ڈھال کے ہم…دشتِ غربت میں وطن لائے ہیں‘‘۔

تازہ ترین