• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابی نتائج میں دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں ملا، امریکی اٹارنی جنرل

امریکی اٹارنی جنرل ولیئم بار کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج میں دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

ولیئم بار کے مطابق اب تک کہیں سے بھی دھاندلی کا کوئی ایسا ثبوت نہیں ملا جو نتائج پر اثر انداز ہوا ہو۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے انتخابی نتائج میں دھاندلی کے الزامات کی محکمہ انصاف اور ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ تحقیقات کر رہے ہیں تاہم اب تک کوئی ایسا ثبوت نہیں ملا جو ان الزامات کو ثابت کرسکے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ہارنے والی ریاستوں میں انتخابی نتائج کو چیلنج کر رکھا ہے۔

تازہ ترین