• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمشا قتل کیس، 1 مجرم کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار

سپریم کورٹ آف پاکستان نے رمشا قتل کیس کے ملزمان کی سزائے موت کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے دوران مجرم شعبان کی اپیل خارج کر دی اور سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا۔

عدالتِ عظمیٰ نے شریک مجرم قیصر کی سزائے موت کم عمری کے باعث عمر قید میں تبدیل کر دی۔

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی امین نے دورانِ سماعت اپنے ریمارکس میں کہا کہ مجرموں کے اپنے گواہوں کے بیانات بھی ان کے خلاف جاتے ہیں، جس کی کم سن بیٹی کا قتل ہو وہ کیوں کسی پر جھوٹا الزام لگائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مجرموں کو چھوڑنے کیلئے شکوک و شبہات تلاش نہیں کر سکتے، گواہ بھی انسان ہوتے ہیں، ان سے فرشتوں جیسی باتوں کی توقع نہ کی جائے۔

جسٹس قاضی امین نے یہ بھی کہا کہ سنگین جرم کرنے والوں کو تکنیکی وجوہات پر نہیں چھوڑ سکتے، کیا ہمارے معاشرے میں بچوں کے ساتھ ایسے جرائم نہیں ہوتے؟


واضح رہے کہ مجرموں نے 2003ء میں مرید کے میں ساڑھے 3 سال کی رمشاء کو زیادتی کے بعد قتل کیا تھا۔

ٹرائل کورٹ نے مجرموں کو سزائے موت سنائی تھی جسے ہائی کورٹ نے برقرار رکھا تھا۔

تازہ ترین