• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختون خوا: کورونا پھیلنے کا خدشہ، جیلوں میں ملاقات پر پابندی

خیبر پختون خوا حکومت نے کورونا پھیلنے کے خدشہ کے باعث جیلوں میں ملاقات پر پابندی لگادی گئی ہے جبکہ ریسٹورنٹس کے اندر کھانا کھانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔ تاہم ریسٹورنٹس میں کھلی فضاء میں کھانا کھانے اور پارسل لے جانے پر پابندی نہیں ہوگی۔

خیبر پختون خوا کے سیکریٹری داخلہ و قبائلی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کورونا پھیلنے کے خدشہ کے باعث جیلوں میں ملاقات پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ ریسٹورنٹس کے اندر کھانا کھانے پر بھی پابندی ہوگی۔


اعلامیہ کے مطابق پابندی این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں عائد کی گئی ہے۔

ریسٹورنٹس میں صرف کھلی فضاء میں کھانا کھانے اور پارسل لے جانے کی اجازت ہوگی۔

تازہ ترین