• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمِ سرما میں اندرون ملک پروازوں کیلئے خصوصی رعایتی کرائے متعارف

قومی ایئرلائنز پی آئی اے نے موسم سرما کے لیے اندرون ملک پروازوں کے لیے خصوصی رعایتی کرائے متعارف کروادیے۔ کرائیوں میں 30 فیصد رعایت تمام اندرون ملک پروازوں پر دی گئی ہے۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق اندرون ملک یک طرفہ کرایہ 12275 روپے سے کم ہو کر 8500 روپے ہوگیا ہے۔ جبکہ پی آئی اے کا اندرون ملک تمام سیکٹرز پر دوطرفہ کرایہ 1700 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔


رعایتی کرائیوں پر عملدرآمد آج رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ رعایتی کرائے آئندہ اعلان تک دستیاب ہوں گے۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ کرائیوں میں کمی کا مقصد موسم سرما کی چھٹیوں میں سفر کے لیے عوام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

تازہ ترین