• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا


وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

ترجمان وزارت قانون کا کہنا ہے کہ وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ کورونا وائرس کی ہلکی علامات محسوس کر رہا ہوں۔

فروغ نسیم کا مزید کہنا ہے کہ وہ کراچی میں اپنے گھر سے کام جاری رکھیں گے۔


ترجمان وزارت قانون کا کہنا ہے کہ وزیر قانون نے اپنی صحت کے لیے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

تازہ ترین