• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان حکومت اور طالبان میں امن بات چیت کیلئے تحریری معاہدہ

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن بات چیت کے لیے تحریری معاہدہ ہوگیا۔ دوحا میں کئی ماہ سے جاری مذاکرات بالآخر نتیجہ خیز ہوگئے۔

افغان حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے رکن نادر نادری کہتے ہیں کہ اب مذاکرات کے ایجنڈے پر بات چیت شروع کی جائے گی۔

امریکی مندوب زلمے خلیل زاد نے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ پاکستان نے معاہدے کو بین الافغان مذاکرات کے کامیاب نتائج کی طرف ایک اہم پیش رفت قراردیدیا۔

دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹرا افغان مذاکرات کی حمایت جاری رکھے گا۔

تازہ ترین