• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون ڈے میں تیز ترین 12 ہزار رنز کا ریکارڈ کوہلی کے نام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی کپتان ویرات کوہلی ون ڈے میں تیز ترین 12 ہزار رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔ انہوںنے ہم وطن سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑا ۔ انہوں نے کینبرا میں آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے تیسرے میچ اور کیریئر کی242 ویں اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا ۔سچن ٹنڈولکر نے 3سو اننگز میں 12ہزار رنز بنائے تھے۔کوہلی رواں کلینڈر ایئر میں کوئی ون ڈے سنچری اسکور نہ کرسکے، یہ 2008 کے بعد پہلا موقع ہے جب وہ تھری فیگر اننگز نہ کھیل سکے۔

تازہ ترین