• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت خوش فہمی میں ہے، کراچی کو تباہ کردیا ہے، مصطفیٰ کمال


پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ حکومت کے لوگ فوبیا اور خوش فہمی میں ہیں، کراچی کو تباہ برباد کردیا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کے دوران کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم کے بعد صوبائی اختیارات وزیراعلیٰ کے دفتر میں آکر پارک ہوگئے، 100 پروجیکٹ کا اعلان ہوا، لیکن دو جاری منصوبے مکمل نہیں ہوئے، گرین لائن بس اور کے فور کا منصوبہ مکمل نہیں ہوسکا۔

مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم سے صوبہ کو جوخود مختاری ملی ہے اس سے کراچی، لاڑکانہ کو بھی خودمختاری دیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کے فور منصوبہ 24 ارب کا تھا 100 ارب روپے سے زائد کا کر دیا ہے، کراچی دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں لوگ بدترین حالات میں رہ رہے ہیں۔

سابق میئر کراچی نے اپنے دور کی بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے دور میں کراچی 12 ترقی کرنے والے شہروں میں شامل ہوگیا تھا۔

تازہ ترین