• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس، سماعت ملتوی

لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کے خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت ملزمان کے وکلاء نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری سے معافی کی درخواست عدالت میں جمع کرائی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی تو کل ختم ہو گئی تھی۔


اس پر ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ روز پیرول میں 1 روز کی توسیع ہو گئی تھی۔

عدالت نے دونوں باپ، بیٹے کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریفرنس پر سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین