• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماورہ حسین کو پہلی نظر میں کس سے پیار ہوا؟

پاکستانی اداکارہ و ماڈل ماورہ حسین کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک سیلفی شیئر کی گئی جس میں انہوں نے خود کو ’ لَو ایٹ فَرسٹ سائٹ‘ قرار دے دیا ہے۔

جیو ڈرامہ سیریل ’مریم ‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی باصلاحیت اداکارہ ماورہ حسین کی جانب سے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ نہایت سادہ اور خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔

مارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر ایک مرر سیلفی ہے۔


مرر سیلفی شیئر کرتے ہوئے اداکارہ ماروہ نے اپنی پوسٹ پر ایک کیپشن بھی دیا جس میں انہوں نے خود سے پیار کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’لَو ایٹ فرسٹ سائٹ،‘ ساتھ میں ماورہ کی جانب سے دل کا ایموجی بھی بنایا گیا ہے۔


ماورہ کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصوہر پر ہزاروں لائیکس اور کمنٹس بھی آ چکے ہیں جن میں اُن کے مداحوں نے اُن کی سادگی اور خوبصورتی کی تعریفیں کی ہیں۔

واضح رہے کہ اس ماورہ کی جانب سے انسٹا گرام پرایک تصویر شیئر کی گئی جس میں نہایت حسین نظر آ رہی تھیں، اس تصویر پر اپں کی ایک مداح نے کمنٹ کرتے ہوئے ماورہ حسین کو دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی قرار دیا تھا۔

تازہ ترین