• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت فلمی صنعت کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے پُرعزم


وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ فلمی صنعت کی ترقی و بحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، فلمی صنعت سے وابستہ مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔ 

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن (پی ایف پی اے) کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ 

اس ملاقات میں وفد نے وزیر اطلاعات کو فلمی صنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ فلم سازی کو بہتر بنانا چاہتے ہیں جس میں حکومت کا تعاون درکار ہے۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فلمی صنعت کی ترقی و بحالی حکومت کی ترجیح ہے، فلمی صنعت کو بھی نئے دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا ہوگا۔

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ فلمی صنعت کے فروغ کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات کا شعبہ فلمی صنعت کو مزید فعال، موثر بنا رہا ہے۔

وزیر اطلاعت نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ فلموں کے ذریعہ اپنی ثقافت و اقدار کو اُجاگر کیا جائے۔


سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ فلمیں صرف تفریح نہیں، معاشرتی اصلاح اور تربیت کا بھی باعث بنتی ہیں، فلموں کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص بھی روشناس کروانا ہے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت فلمی صنعت کو ہر ممکن سہولیات دینے کے لیے تیار ہے، آئندہ نسلوں کو اپنی تاریخ اور مشاہیر سے متعارف کروانا ہے۔

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ فلمسازی میں اسکرپٹ رائٹرز، موسیقاروں، تمام ہنرمندوں کو کام کا مناسب معاوضہ ملنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ فلمی صنعت سے وابستہ مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ایران اور ترکی کے ساتھ فلم کے شعبے میں تعاون پر بات کریں گے۔

تازہ ترین