• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثانیہ اپنے بیٹے کو پڑھاتے ہوئے کیوں خوش ہوئیں؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار اپنے بیٹے کو سکھاتے ہوئے خوش ہوگئیں۔ 

ثانیہ مرزا اکثر اپنے بیٹے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز کو اکثر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انھوں نے اپنے بیٹے کو پڑھاتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی۔ 

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثانیہ مرزا اپنے بیٹے کو ٹریفک قوانین سکھا رہی ہیں جس کے وہ آسانی کے ساتھ درست درست جواب بھی دے رہا ہے۔ 

اپنی خوشی کا اظہار انھوں نے اپنے پیغام میں اس طرح کیا کہ ’انھیں اتنی چھوٹی عمر میں پڑھانا بھی اچھا ہے، یہ سگنل باکسز کے بارے میں سیکھ رہا ہے۔‘



تازہ ترین