• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں صنعتی شعبے کے لیے بجلی کے یکساں ٹیرف کی سمری منظور کرلی گئی۔

مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا۔ 

اجلاس میں صنعتی شعبے کے لیے یکساں ٹیرف کی سمری منظور کرلی گئی۔ 

اسی طرح اجلاس میں صنعتی شعبے کے لیے آف پیک آورز کے ٹیرف ختم کردیے گئے۔


ای سی سی اجلاس میں صنعتی شعبے کے لیے 24 گھنٹے بجلی کے یکساں ٹیرف کی منظوری دے دی گئی۔

آف پیک آورز ٹیرف ختم کرنے سے صنعتوں کو سستی بجلی میسر آسکے گی۔

فیصلے کا اطلاق کے-الیکٹرک سمیت تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا جو یکم نومبر سے 30 اپریل 2021 تک ہوگا۔

تازہ ترین