• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا کے بعد سمندری طوفان بوریوی کا رخ جنوبی بھارتی ریاستوں کی جانب ہوگیا

سمندری طوفان Burevi سری لنکا کے ساحلی علاقے میں تباہی مچانے کے بعد اب جنوبی بھارت کی طرف رواں دواں ہے۔ طوفان، بھارتی ریاست کیرالہ اور تامل ناڈو سے آج رات یا جمعے کی صبح ٹکرانے کا امکان ہے۔

سری لنکا کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش سے بجلی کے پول گر گئے، درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے، جبکہ متاثرہ علاقوں سے پچھتر ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے۔


ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے، طوفان کا رخ اب بھارت کی جانب ہے، بھارتی حکام نے ریاست کیرالہ اور تامل ناڈو کے ساحلی علاقوں میں طوفان کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

اس سے ریاست تامل ناڈو میں گذشتہ ہفتے آنے والے سمندری طوفان نیوار سے 23 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تازہ ترین