• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلاق کا مطلب ہمیشہ بربادی نہیں، زندگی بچ جانا بھی ہوتا ہے، ربیا چوہدری

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ماڈل و اداکارہ ربیا چوہدری نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی طلاق کے بارے میں بتاتے ہوئے لڑکیوں کو خصوصی پیغام بھی دیا ہے۔پاکستانی مختصر فلم بینچ میں اداکاری کرنے والی ربیا چوہدری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے گلوکار و موسیقار میکال حسن سے طلاق کے بارے میں بتایا۔ربیا چوہدری نے بتایا کہ ʼمیں نے چند سال قبل شادی کی تھی اور اب میں نے طلاق لے لی ہے، میں نے کبھی اپنی نجی زندگی لوگوں کے سامنے نہیں رکھی کہ وہ اس کے بارے میں باتیں کریں، اب تو آپ سب لوگوں کو معلوم ہو ہی گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ طلاق کا مطلب کسی قسم کا غم یا موت نہیں ہوتا کہ ہائے یہ کیا ہوگیا، ہائے بچی کی زندگی تباہ ہوگئی، اس کا یہ بھی مطلب ہو سکتا ہے کہ ʼبچی کی زندگی تباہ ہونے سے بچ گئی۔ربیا چوہدری نے بتایا کہ یہ صرف میرے بارے میں نہیں ہے بلکہ یہ ان تمام خواتین کے بارے میں ہے جنہیں یہ محسوس کروایا جاتا ہے کہ شادی کامیاب نہ ہونے کی وجہ سے شرم آنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو بار بار ان کے اپنے شوہر یا سسرال والے یہی کہتے ہیں کہ تمہارے اندر ہی کوئی مسئلہ ہو گا، اچھی بیوی بننےکیلئے انہیں خود کو ہی تبدیل کرنا ہوگا۔آخر میں اداکارہ و ماڈل ربیا چوہدری نے کہا کہ الحمداللہ میں خوش ہوں اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ کچھ تو لوگ کہیں گے لوگوں کا کام ہے کہنا، چھوڑو بے کار کی باتوں میں، کہیں بیت نہ جائیں رینا۔خیال رہے کہ ماڈل و اداکارہ ربیا چوہدری نے چار سال قبل 2016میں گلوکار میکال حسن سے شادی کی تھی۔

تازہ ترین