• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول ایوی ایشن مطمئن نہ کرسکی، ایاسا، پاکستانی طیاروں کے برطانیہ اور یورپ میں داخلے پر پابندی برقرار

اسلام آباد( نمائندہ جنگ،این این آئی) شہری ہوا بازی سے متعلق یورپی یونین کے ادارے یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نےپی آئی اے سمیت پاکستانی طیاروں کی برطانیہ اور یورپ میں پروازوں پر عائد پابندی اٹھانے سے انکار کردیا۔ 

ای یو کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستانی ایوی ایشن پائلٹ لائسنس کے طریقے کار کو شفاف بنائے، پاکستان میں پائلٹ لائسنس اجرا کو فول پروف بنانا ہوگا۔

ای یو کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی مطمئن نہیں کرسکی اسے سیفٹی اقدامات مزید بہتر بنانا ہوں گے۔

یورپی کمیشن نے ڈی جی پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اےاے )کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لائسنس کے تصدیق کے طریقے کار اور سیفٹی مینجمنٹ کو بھی موثر بنایا جائے۔

ای یوکمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سیفٹی اقدامات بہتر بنانے کے لیے مدد کرتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر شہری ہوا بازی کے بیان کے بعد 30 جون کو یورپین یونین کی ائیر سیفٹی ایجنسی نے پاکستان ایئر لائن کا یورپی ممالک کے لیے فضائی آپریشن کا اجازت نامہ 6ماہ کے لئے معطل کردیا تھا۔ 

جس کے بعد پی آئی اے کی یورپ جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں تاہم حکومت پاکستان کی کاوشوں سے قومی ایئر لائن کو 3 جولائی تک پروازیں جاری رکھنے کی مہلت مل گئی تھی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ یورپین فضائی سیفٹی کے خدشات کو دور کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، حکومتی، انتظامیہ کے اقدامات سے معطلی جلد ختم ہونے کی امید ہے۔

تازہ ترین