• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرظفر ﷲ خان جمالی سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک

کوئٹہ(ایجنسیاں)سابق وزیراعظم میر ظفر ﷲ خان جمالی کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ اپنے آبائی قبرستان روجھان جمالی میں سپر د خاک کر دیا گیا‘میت کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے جیکب آباد پہنچایا گیا جہاں سے ان کی میت ایمبولنس کے ذریعے آبائی گاؤں روجھان جمالی پہنچائی گئی‘ میت علاقے میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا‘ ہر آنکھ اشک بار تھی‘ انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا ‘ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے میت کو سلامی پیش کی‘ مرحوم کی نماز جنازہ میں ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین ‘ سیاسی سماجی رہنمائوں اور مختلف مکتبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔

تازہ ترین