• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مچ، کوئلہ کان میں میتھین گیس کا دھماکہ، 2 کانکن ہلاک، 9 بیہوش

مچ (نامہ نگار) مچ کے قریب مارگٹ کول مائنز ایریاکی مقامی کوئلہ کان میں میتھین گیس بھر جانے کے سبب زورداردھماکہ، 2کانکن ہلاک 9بیہوش اور زخمی ہو گئے۔واقعہ مارگٹ میں پیش آیا،ہلاک ہونے والے کانکنوں کا تعلق افغانستان سے ہے،مائنز انسپکٹر،لاشیں روانہ کر دی گئیں، ریسیکیو ذرائع مائنز انسپکٹر مچ کے مطابق جمعرات کی سہ پہر مارگٹ کی ایک کوئلہ کان میں کانکن کام کر رہے تھے کہ کان میں میتھین گیس بھر جانے کے سبب زوردار دھماکہ ہوا دھماکے سے قریب کام کرنے والے دو کان کن علی اور محمد علی سکنہ افغانستان جاں بحق ہو گئے جبکہ 9کان کن زخمی ہو گئے جن میں شیر علی، شیر خان، عبدل ،عارف ،رضا ،علی محمد شیر حسین سعید حمید اور امیر محمد شامل ہیں مائنز انسپکٹرریسکیو ٹیم مچ کے مطابق دھماکہ کان میں متھین گیس بھر جانے کے سبب ہوا دھماکہ کے بعد غیر تربیت یافتہ کان کن متاثرہ کان کنوں کو ریسکیو کرنے کے لئے اندر گئے تھے جو وہاں بے ہوش ہو کر گر پڑے اور زخمی ہوئےجن کو ریسکیو کر کے نعشوں اورزخمیوں کو سول ہسپتال مچ منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعشوں کو افغانستان جبکہ بے ہوش اور زخمی ہونے والے کان کنوں کو علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

تازہ ترین