• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس، قدامت پسندی کے شبے میں مساجد کیخلاف تحقیقات شروع

پیرس (رضا چوہدری/نمائندہ جنگ) فرانس بھر میں قدامات پسند ہونے کے شبے میں درجنوں مساجد کیخلاف تحقیقات شروع کر دی گئیں، وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمینن نے بتایاہےکہ فرانسیسی حکام جمعرات سے درجنوں مساجد اور نماز کے مقامات پر قدامت پرست تعلیمات کے شبہ میں تحقیقات کر رہا ہے اگر نماز کا کوئی بھی مقام شدت پسندی کو فروغ دینے میں ملوث پایا گیا تو اسے بند کردیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ 76مساجد کو فرانس کی ریپبلکن اقدار اور اس کی سلامتی کے لئے ممکنہ خطرہ قرار دے کر نشاندہی کی گئی ہے۔انہوں نے یہ انکشاف نہیں کیا کہ کون سی عبادت گاہوں کا معائنہ کیا جائیگا ۔

تازہ ترین