• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں سےدو مسروقہ گاڑیاں اور 7موٹر سائیکل برآمد

راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ، خصوصی نامہ نگار) موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کوگرفتارکرکے 6چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔روات پولیس نے شعیب سرفراز عرف شیبا کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 6 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں ،ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کا سراغ لگا کر اُن کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ دریں اثناء وفاقی پو لیس نے بھی کار چوری میں ملوث تین افراد سمیت 15 جر ائم پیشہ عناصر سے لا کھوں روپے ما لیت کی دو مسروقہ کاریں، وائر لیس سیٹ، شراب اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔ تھانہ ترنول پولیس نے بھی ایک شخص سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور پسٹل برآ مد کر لیا ۔
تازہ ترین