• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹیل مل ملاز مین کی بر طر فی عوام دشمن فیصلہ ہے،صدر این ایل ایف

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر ) نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدرشمس الرحمٰن سواتی نے سٹیل مل کے ساڑھے چار ہزار ملازمین کی جبری برطرفی کو لاکھوں خاندانوں کے چولہے ٹھنڈے کر نے کے مترادف قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹیل کے ملازمین اور سٹیل مل کو بحال نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ پورے ملک تک پھیل سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر پاکستان سٹیل لیبر یو نین کے نائب صدر محمد عاکف ریاض ، این ایل ایف پنجاب کے صدر راجہ عاشق خان ، ایسوسی ایٹ سیکرٹری جنرل این ایل ایف وحید حید رشاہ، این ایل ایف اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر تہذیب الحسن، ضیا ءالر حمن عباسی بھی مو جو د تھے۔
تازہ ترین