• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مورگاہ اور ملحقہ آبادیوں کی لائنوں میں گھاس سے پانی بند

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) چکلالہ کینٹ کی آبادیوں مورگاہ موڑسمیت بعض دیگر ایریاز میں پانی کی لائنوں میں گھاس وغیرہ آنے سے متعدد گھروں میں پانی کی فراہمی بند ہو گئی جس کے باعث مکینوں کو پانی کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔اس حوالے سے شکایات پی ایم پورٹل پر بھی کی گئیں ۔ گزشتہ کئی روز سے چکلالہ کینٹ بورڈ کا عملہ جب شکایات پر مین لائن سے پانی کا کنکشن چیک کرتا ہے تو اس میں گھاس وغیرہ جمع ہوتی ہے جو پانی کی رکاوٹ کا سبب بن رہی ہے ۔کینٹ بورڈ کے عملہ کا کہنا ہے کہ یہ پانی راول ڈیم سے گلستان کالونی میں بڑے ٹینک میں آتا ہے ، مناسب صفائی نہ ہونے کی وجہ سے ایسی صورتحال پیدا ہو رہی ہے تاہم جہاں سے بھی شکایت آ رہی ہیں ہم پانی کی بحالی کیلئے کام کر رہے ہیں۔
تازہ ترین