• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدیران رسائل و جرائد کیلئے 3روزہ تربیتی ورکشاپ مکمل

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں انٹرنیشنل ریسرچ کونسل برائے مذہبی امور اور یو ایس آئی پی کے اشتراک سے پنجاب کے مدیران دینی رسائل و جرائد کیلئے 3روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا،جس کے اختتامی سیشن میں صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ورکشاپ میں کل مسالک علما بورڈ کے سربراہ مولانا محمد عاصم مخدوم نے سماجی سطح پر مسلکی ہم آہنگی کیلئے اتحاد قائم کرنے جبکہ علامہ تحمید جان ازہری نے نوجوانوں سے پر امن بیانیوں کے فروغ پر زور دیا۔علامہ ساجد حمید نے کہا کہ جب تک تحقیقی مزاج پیدا نہیں ہوگا اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتے۔ صوبائی وزیر مذہبی امور اعجاز عالم آگسٹین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی مجالس سے باہمی مکالمے کا موقع ملتا ہے، نفرتوں میں کمی آتی ہے اور ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔ ورکشاپ سے انٹرنیشنل ریسرچ کونسل کے سربراہ اسرار مدنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیغام پاکستان فتوے کی روشنی میں تمام مکاتب فکر کے اکابر نے یہ طے کیا ہے کہ نفرت پر مبنی تقریر و تحریر غیر شرعی اور غیر قانونی ہے لہذا ہمیں ان اعلامیہ کو سوسائٹی کے نچلی سطح تک لیجانا ہوگا اور منبر و محراب سمیت اہل قلم کو کردار ادا کرنا ہوگا۔علامہ جواد نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تعلیمی نظام میں منطقی انداز فکر اور تنقیدی سوچ نہ ہونے کیوجہ سے جذباتیت پروان چڑھ رہی ہے، جوکہ معاشرے کیلئے انتہائی بھیانک ہے۔
تازہ ترین