• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازمت کوٹہ میں نظرانداز ‘گونگے اور بہرے افرا دکا مظاہرہ

پشاور (لیڈی رپورٹر )خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے گونگے اور بہرے افرا دنے ملازمت میں کوٹہ میں نظرانداز کرنے،،صحت کارڈ بس کارڈ اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں مسائل حل نہ ہونے کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز ٹھا رکھے تھے جس پر حکومت اور سوشل ویفیئر ڈپارٹمنٹ کے خلاف نعرے درج تھے اور اشاروں کی زبان میں حکومت پر تنقید کر رہے تھے مظاہرین کی قیادت خیبر پختونخواہ فیڈریشن آف ڈی ڈی ڈی کے صدر احمد اللہ خان چمکنی ی کر رہے تھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کو رونا وائرس کی وبا کے پیش نظر ہر گونگے بہرے افراد کے بچوں کے اسکول کی فیسیں معاف کرے جبکہ ان افراد کو ملازمتوں میں 4فیصد اعلان کردہ کوٹے پر عمل درآمد کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ جسمانی معذور افراد کی ملازمتوں میں عمر کی بیس سال تک رعایت دی جائے گونگے بہرے بچوں کے اساتذہ کو اشاروں کی زبان اور سپیچ تھراپی کی ٹریننگ دینے کے لیے فوری طور پر ٹریننگ کالج بنایا جائے ک مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو وزیراعلی ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔
تازہ ترین