• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجینئرنگ یونیورسٹی میں طلبہ سہولیات سنٹر قائم

پشاور(خصوصی نامہ نگار)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ میں طلبہ سہولیات سنٹرقائم کر دیا گیا جس کا افتتاح قائمقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر علی نے کیا۔ سنٹر کا مقصد طلبہ کو ون ونڈو آپریشن کے تحت تمام سہولیات کی فراہمی ہے۔پروفیسر ڈاکٹر قیصر علی نے کہا کہ طلبہ و اساتذہ کو سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ چیئرمین شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر سید وقار شاہ سنٹر کے قیام اور شعبہ کے دیگر امور نمٹانے میں تعاون پر پروفیسر ڈاکٹر قیصر علی کو خراج تحسین پیش کیااور کہا کہ سنٹر میں طلبہ کو داخلوں ،تعلیم، امتحانات اور اکائونٹس سے متعلق درپیش مسائل کو ایک چھت تلے حل کئے جائیں گے۔ افتتاحی تقریب میں ڈین فیکلٹی آف میکینکل انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر ایم اے عرفان مفتی، ڈین فیکلٹی آف الائیڈ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سراج الاسلام، ٹریژررپروفیسر ڈاکٹر مصباح اللہ اور رجسٹرار محمد ہارون خان، بھی موجود تھے۔
تازہ ترین